فرانس کے بعد برطانیہ کا بھی2040 تک پیٹرول اور ڈیزل گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ

برطانیہ میں 2040 کے بعد ڈیزل اور پیٹرول پر چلنے والی کوئی گاڑی نہیں چلے گی

جمعرات 27 جولائی 2017 15:36

فرانس کے بعد برطانیہ کا بھی2040 تک پیٹرول اور ڈیزل گاڑیاں بند کرنے کا ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) فرانس کے بعد برطانیہ نے بھی پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر 2040 میں مکمل پابندی کا فیصلہ کر لیا ، تیل سے چلنے والی گاڑیوں کو روکنے سے ماحول کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیصلے کے مطابق برطانیہ میں 2040 کے بعد ڈیزل اور پیٹرول پر چلنے والی کوئی گاڑی نہیں چلے گی۔

(جاری ہے)

برطانوی وزرا ساڑھے پیچس کروڑ پانڈ کا ایک منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ منصوبے کے تحت کونسلوں کو ڈیزل گاڑیوں سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی سے نمٹنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔حکومت بعد میں بھی صاف ہوا کی حکمتِ عملی کا اعلان کرے گی۔ گذشتہ ہفتے فرانسیسی صدر میکروں نے ایسے ہی ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے منصوبے کے تحت فرانس سے 2040 تک معدنیاتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی لگا دی جائے گی۔