ْسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا مقبوضہ بیت المقدس میں بڑھتے ہوئے تشدد پر گہری تشویش کا اظہار

تمام سیاسی، مذہبی اورسماجی رہنمائواشتعال انگیز بیانات اور کارروائیوں سے گریز کریں،اسرائیل ضبط وتحمل کا مظاہرہ کرے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوٹریز کا بیان

جمعرات 27 جولائی 2017 15:36

ْسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا مقبوضہ بیت المقدس میں بڑھتے ہوئے تشدد ..
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوٹریز نے مقبوضہ بیت المقدس میں بڑھتے ہوئے تشدد کے ممکنہ خطرے پر گہری تشویش کا ا ظہار کرتے وہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی، مذہبی اورسماجی رہنمائواشتعال انگیز بیانات اور کارروائیوں سے گریز کریں،اسرائیل ضبط وتحمل کا مظاہرہ کرے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوٹریز نے اپنے ایک بیان میں مقبوضہ بیت المقدس میں بڑھتے ہوئے تشدد کے ممکنہ خطرے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے ۔

انہوں نے تمام سیاسی، مذہبی اورسماجی رہنمائوں پر زوردیا کہ وہ اشتعال انگیز بیانات اور کارروائیوں سے گریز کریں۔سیکرٹری جنرل نے خصوصا اسرائیل پرزوردیاکہ وہ اس سلسلے میں ضبط وتحمل کا مظاہرہ کرے۔

متعلقہ عنوان :