کراچی پولیس پر حملوں کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

جمعرات 27 جولائی 2017 15:28

کراچی پولیس پر حملوں کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) کراچی پولیس پر حملوں کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے مطابق دو گروپس پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق دو گروپس پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دہشت گرد دس روز پہلے ٹارگٹ کی ریکی کرتے ہیں، ایک گروپ تین اور دوسرا دو پستول استعمال کرتا ہے۔ دہشتگرد واردات کے دوران آپس میں بات چیت بھی نہیں کرتے۔دریں اثنا پولیس اہلکاروں پر حملہ کے بعد نئی حکمت عملی تیار کی گئی ہے جس کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں کی حفاظت رینجرز کرے گی۔ فیصلہ دہشت گردی واقعات کے پیش نظر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :