فنڈز کی تقسیم پر اختلافات; ترکئی خاندان کُھل کر وزیر اعلٰی پرویز خٹک کے خلاف میدان میں آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 جولائی 2017 15:04

فنڈز کی تقسیم پر اختلافات; ترکئی خاندان کُھل کر وزیر اعلٰی پرویز خٹک ..
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2017ء) :پشاور لحاظ علی خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت تحریک انصاف میں سینئیر صوبائی وزیر شہرام ترکئی کھل کر وزیر اعلی پرویز خٹک میدان میں آگئے ہیں۔ اور پارٹی چیرمین عمران خان کے شکایات کے انبار لگا دیے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان بھی شہرام ترکئی کے فرنٹ مین کا کردار ادا کرتے ہوئے وزیر اعلی کے کے خلاف پارٹی کی مرکزی قیادت سے مسلسل رابطوں میں ہے۔

شہرام ترکئی نے گزشتہ کئی سال اپنی سیاسی جماعت عوامی جمہوری اتحاد کو تحریک انصاف میں ضم کیا تھا اوا س کے صوابی میں بڑے جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا ، جس میں عمران خان نے بھی شرکت کی تھی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزسوشل میڈیا پر شہرام ترکئی کے چچا اور رکن صوبائی اسمبل یمحمد علی ترکئی کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا کے صوبائی حکومت بہت سے معملات میں درست سمت نہیں جا رہی بھرتیوں اور فنڈز کی تقسیم کے حوالے وزیراعلی کی رپورٹ غیر تسلی بخش ہے پرویز خٹک تحریک انصاف کے منشور کے مطابق نہیں بلکہ وہ اپنے منشور کے مطابق کام کر رہے ہیں وہ پی ٹی آئی منشور سے ہٹ گئے ہیں جہاں وہ ذاتی پالیسی کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں اس بیان کے حوالے سے رکن صوبائی اسمبلی محمد علی ترکئی ان دونوں ان کے دونوں نمبر پر رابطہ کرنے کوشش کی گئی تاہم رابطہ نہ ہو سکا ان کے خاندانی ترجمان بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا رکن صوبائی محمد علی ترکئی کی جانب سے جاری کیا گیا تھاتحریک انصاف خیبر پختونخوا میں گزشتہ کئی ماہ سے وزیر اعلی پرویز خٹک اور عاطف حان کے مابین اختلافات چلتے آ رہے ہیں اور ان اختلافات میں عاطف خان کے قریبی رشتہ دار شہرام خان بھی صوبائی وزیر تعلیم کے ساتھ میدان میں کھڑے ہیں گزشتہ ماہ عاطف خان نے بیان دیا تھا کے احتساب کمشن نے توقع کے مطابق نتائج نہیں دیے اور تمام بد عنوان لوگوں کو گرفتا ر نہیں کیا جا سکا جس کے فورا بعد وزیر اعلی نے اپنا بیان جاری کیا کہ عاطف خان نے بیان زاتی حیست کے بنا پر دیا ہے پارٹت زرائع کے مطابق عمران خان نے 2018 کے انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کا اختیار وزیر اعلی خٹک کو دیا ہے گزشتہ دو سالوں سے تحریک انصاف کی اندرونی حلقوں میں چہ مہ گوئیاں کی جا رہی تھی کہ 2018 کے بعد اکشریت حاشل کرنے کی صورت میں عاطف خان وزیر اعلی ہو سکتے ہیں جس کے باعث عاطف خان اور پرویز خٹک کے مابین اختلافات شدید تر ہوتے گئے۔

متعلقہ عنوان :