سوات میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں تیس افراد زخمی ہوگئے

جمعرات 27 جولائی 2017 15:05

سوات میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں تیس افراد زخمی ہوگئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) سوات میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں تیس افراد زخمی ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات میں منگلور کے علاقہ شینگرئی میں مسافر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ۔

(جاری ہے)

حادثے میں تیس افراد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :