پشاورہائی کورٹ نے مشال کیس کی سماعت مردان سے منتقلی پرحکومت سے وضاحت طلب کرلی

جمعرات 27 جولائی 2017 15:05

پشاورہائی کورٹ نے مشال کیس کی سماعت مردان سے منتقلی پرحکومت سے وضاحت ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) پشاورہائی کورٹ نے مشال کیس کی سماعت مردان سے منتقلی سے متعلق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کومحکمہ داخلہ سیرابطہ کرکے سیکورٹی کے لحاظ سے موضوع ضلع کا انتخاب کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران مشال خان کے والد اقبال خان اور وکیل عبدالطیف آفریدی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کوبتایا گیا کہ سیکورٹی خدشات کے باعث مردان میں کیس کی پیروی نہیں کرسکتے۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پشاور عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کومحکمہ داخلہ سیرابطہ کرنے اور کیس کی سماعت کے لیے سیکورٹی کے لحاظ سے موضوں ضلع کا انتخاب کرنے کے لیے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دے دی ہے ،عدالت نے صوبائی حکومت سے اگلی سماعت تک وضاحت طلب کرلی ہے

متعلقہ عنوان :