جماعت اسلامی پنجاب کے منتخب ذمہ داران کی صوبائی تربیت گاہ کل سے شروع

صوبائی تربیت گاہ سے سینیٹر سراج الحق،لیاقت بلوچ،میاں مقصود احمداور دیگر قائدین خطاب کریںگے

جمعرات 27 جولائی 2017 15:05

جماعت اسلامی پنجاب کے منتخب ذمہ داران کی صوبائی تربیت گاہ کل سے شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی تربیت گاہ برائے منتخب ذمہ اران کل ( جمعہ ) 28جولائی تا یکم اگست تک المرکز اسلامی سنگھوٹہ سوات میں ہوگی۔تربیت گاہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد،سیکرٹری جنرل پنجاب بلال قدرت بٹ اور دیگر ذمہ داران سنگھوٹہ سوات پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پانچ روزہ صوبائی تربیت گاہ سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ،امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمداور دیگر اہم قائدین خطاب کریں گے۔تربیت گاہ کا آغاز 28جولائی کو ہوگااور پانچوں روزمختلف دعوتی وتربیتی سیشن ہوں گے۔پنجاب بھر سے جماعت اسلامی کے منتخب ذمہ داران تربیت گاہ میں شرکت کے لیے سوا ت پہنچ چکے ہیں۔