خود کش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ،

ایک سہولت کار گرفتار کرلیا گیا‘ نجی ٹی وی جے آئی ٹی کی تحقیقات بھی جاری، زیر نگرانی مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا

جمعرات 27 جولائی 2017 15:05

خود کش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) فیروز پور روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں حساس اداروں نے فیروز پور روڈ بم دھماکے کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروںکو سانحہ فیروز پور روڈ کی تحقیقات میں بڑی کامیابی ملی ہے جس میں ایک سہولت کار کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں دھماکے کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی بھی اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ مزید بتایا گیاہے کہ حساس اداروں کی طرف سے زیر نگرانی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے دھماکے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اوران سے حاصل ہونے والی معلومات کے نتیجے میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :