سندھ اسمبلی میں ملتان میں بچیوں سے زیادتی کیخلاف کثرت رائے سے مذمتی قرارداد منظور

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 جولائی 2017 14:52

سندھ اسمبلی میں ملتان میں بچیوں سے زیادتی کیخلاف کثرت رائے سے مذمتی ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2017ء ) : سندھ اسمبلی میں ملتان میں پنچایت کے فیصلے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی،قرارداد میں واقعے میں ملوث ملزمان کوسخت سزادینے کامطالبہ کیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ اسمبلی میں ملتان میں پنچایت کے حکم پربچی سے زیادتی کے واقعے کیخلاف پیپلزپارٹی کی رہنماء خیرالنساء مغل نے قرارداد پیش کی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہاگیاکہ 13سالہ بچی کے ساتھ ایساواقعہ مجرمانہ فعل ہے۔قراردادپرپیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتوں کے اراکین نے دستخط کیے۔ رکن سندھ اسمبلی سردار احمد نے کہاکہ پنجاب میں ایسے واقعات کاسن کرسرشرم سے جھک جاتاہے۔سیما ضیاء نے کہاکہ ریاست اپنی ذہ داری پوری نہی کرتی۔پیپلزپارٹی کی خیرالنساء مغل نے کہاکہ گھناؤناواقعہ ہے ملزمان کوسخت سزائیں دی جائیں۔