منشیات کیخلاف صوبے بھر میں بلاتفریق گرینڈ آپریشن کیاجائے ،حافظ حفیظ الرحمن

منشیات کے استعمال کیخلاف آگاہی مہم میں تیزی لائی جائے ،تمام اضلاع میں سکولوں ،عوامی سطح پر پروگرامز کا انعقاد کیاجائے، وزیراعلی کی آئی جی پی گلگت بلتستان کو ہدایت

جمعرات 27 جولائی 2017 15:03

منشیات کیخلاف صوبے بھر میں بلاتفریق گرینڈ آپریشن کیاجائے ،حافظ حفیظ ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ منشیات کیخلاف صوبے بھر میں بلاتفریق گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے اور اس حوالے سے آگاہی مہم میں تیزی لائی جائے ۔منشیات کیخلاف حکومت کی زیرو ٹارلینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرایاجائے ۔وزیراعلی نے یہ بات آئی جی پی گلگت بلتستان صابر احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن نے آئی جی کو ہدایت کی کہ منشیات کیخلاف صوبے بھر میں بلاتفریق گرینڈ آپریشن کا آغاز کیاجائے اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے بحالی سنٹرز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے ، انہوں نے کہا کہ منشیات کیخلاف حکومت کی زیرو ٹارلینس کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرایاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت منشیات کیخلاف بھی نیشنل ایکشن پلان کی طرز پر کارروائی کریگی۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے استعمال کیخلاف آگاہی مہم میں بھی تیزی لائی جائے اس حوالے سے تمام اضلاع میں سکولوں اور عوامی سطح پر پروگرامز کا انعقاد کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ چلاس تھک چیک پوسٹ جدید طرز پر قائم کی گئی ہے جسے گلگت بلتستان آنیوالے سیاحوں نے سراہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گلگت سٹی تھانے کو بھی دو ماہ میں ماڈل تھانہ بنایاجائے جس میں کانفرنس روم سمیت دیگر سہولیات میسر ہوں اور بتدریج تمام ڈسٹرکٹ کے تھانوں کی حالت کو بہتر بنائی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے آئی جی پی گلگت بلتستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :