پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بچوں میں 2 ارب 10 کروڑ روپے کے تحائف کے تبادلے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 جولائی 2017 14:39

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بچوں میں 2 ارب 10 کروڑ روپے کے تحائف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2017ء) : پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین اور ان کے بچوں کے مابین 2 ارب 10 کروڑ روپے مالیت کے تحائف کے تبادلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ تبادلہ گذشتہ چھ سالوں میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین نے ایف بی آر کو جمع کروائی گئی اپنی دستاویزات میں بتایا کہ مجھے میرے بچوں نے 16 کروڑ روپے بطور تحائف دئے۔ جبکہ میں نےاپنے بچوں کو 1 ارب 96 کروڑ روپے کے تحائف دئے۔ انہوں نے بتایا کہ تحائف کا زیادہ تبادلہ 2011ء میں کیا گیا جو کہ ایک ارب 20 کروڑ روپے ہے۔