وزیراعلیٰ پنجاب کی ملتان میں زیادتی کی شکاربچیوں سے ملاقات اور اظہارہمدردی کیا

واقعے کی تشکیل کردہ تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی کو 72گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت،ڈی پی اوکواوایس ڈی ،ایس ایچ اوسمیت تھانہ مظفرآبادکاعملہ معطل ،ملزمان کوکیفرکردار تک پہنچایاجائے گا،تاکہ آئندہ کسی کے ذہن میں بھی ایسی حرکت کرنے کاخیال نہ آئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 جولائی 2017 14:31

وزیراعلیٰ پنجاب کی ملتان میں زیادتی کی شکاربچیوں سے ملاقات اور اظہارہمدردی ..
ملتان(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2017ء ) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ملتان میں زیادتی کی شکاربچیوں سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے ڈی پی اوکواوایس ڈی ،ایس ایچ اوسمیت تھانہ مظفرآبادکے عملہ کومعطل کردیا،ظالم کسی صورت نہیں بچیں گے ،ملزمان کوکیفرکردار تک پہنچایاجائے گا،تاکہ آئندہ کسی کے ذہن میں ایسی حرکت کرنے کاخیال بھی نہ آئے،واقعے کی تشکیل کردہ تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی 72گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ملتان کے علاقے مظفرآبادراجا پور میں زیادتی کی شکار بچیوں اور والدین سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے متاثرہ بچیوں کویقین دلایا کہ پنچایت کی ہدایت پرجوظلم ہواہے۔ملزمان کوسخت سزادی جائیگی۔

(جاری ہے)

آرپی اوملتان نے وزیراعلیٰ پنجاب کوواقعہ سے متعلق بریفنگ بھی دی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اس کاسختی سے نوٹس لیاکہ 17اور 18جولائی کودلخراش واقعہ پیش آیا۔

جبکہ ایک ایف آئی آر20اور 21جولائی کے درمیانی شب اور واقعہ کی تیسری ایف آئی آر25 جولائی کودرج کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ واقعے کی تحقیقات کیلئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی 72گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ڈی پی اوکواوایس ڈی اور متعلقہ تھانے کومعطل کردیاگیاہے۔شہبازشریف نے کہاکہ ظالم کسی صورت نہیں بچیں گے ،ملزمان کوکیفرکردار تک پہنچایاجائے گا۔ملزمان کوسخت ترین سزادی جائیگی۔تاکہ آئندہ کسی کے ذہن میں ایسی حرکت کرنے کاخیال بھی نہ آئے۔