سکرنڈ کی طالبہ نے اے سی سی اے میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 جولائی 2017 14:30

سکرنڈ کی طالبہ نے اے سی سی اے میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2017ء) :سکرنڈ کی طالبہ نے اے سی سی اے میں عالمی ریکارڈ قائم کر کے ملک کا نام روشن کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ سکرنڈ سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ ہونہار طالبہ اقصٰی سنائی نے کم ترین عمر میں اے سی سی اے کا امتحان پاس کر لیا۔والد عبدالمجید نے بیٹی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پا کستان کے تمام والدین کو چاہئیے کہ وہ اپنی بچیوں کو اعلٰی تعلیم دلوائیں۔

(جاری ہے)

اقصٰی سنائی نے بھارت کے نوجوان طالب علم کا ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ سکرنڈ سے تعلق رکھنے والی اقصیٰ تابانی انسٹیٹوٹ کراچی کی ہونہار طالبہ ہے جس نے ایسوسی ایشن آف سرٹیفائیڈ چارٹرڈ اکاونٹنٹس کا امتحان دنیا کی کم ترین عمر میں پاس کیا۔ اقصی سنائی میمن نے میٹرک کی بنیاد پر مسلسل دو سال کے دوران 18 پیپرز میں کامیابی حاصل کی۔ اقصٰی سنائی کی عمر 18 سال اور 4ماہ ہے جبکہ اس سے قبل انڈیا سے تعلق رکھنے والے نوجوان کمار نے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا ، جس کی عمر 18سال اور 9 ماہ تھی۔

متعلقہ عنوان :