عوام علاقہ حلقہ 6 کا و زیر اعظم سے رکن اسمبلی مصطفی بشیر کو کابینہ میں شامل کرنے کا مطالبہ

جمعرات 27 جولائی 2017 14:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) راجہ فاروق حیدر خان حلقہ نمبر چھ کے رکن اسمبلی ڈاکٹر مصطفے بشیر کو کابینہ میں شامل کریں۔حلقہ نمبر چھ ماضی میں ہمشیہ حکومت میں شامل رہا ہے منتخب رکن اسمبلی کو وزارت دی گئی۔پہلی بار حلقہ نمبر چھ کو کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار وارث منشا چک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے حلقہ نمبر چھ کو وزارت کا قلمدان سونپیں تاکہ حلقہ نمبر چھ کی ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ ہو سکے۔ڈاکٹر وارث منشا چک نے کہا کہ مسلم لیگ ن حلقہ نمبر چھ یہ مطالبہ کرتی ہے کہ رکن اسمبلی مصطفے بشیر کو وزیر بنایا جائے۔عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں وزارت وادی لیپہ کا حق ہے ہمیں ہمارا جائز حق دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :