ریاض پیرزادہ کا پاکستانی کوہ بیما کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

وفاقی وزیر نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوانے کی ہدایت کر دی

جمعرات 27 جولائی 2017 14:30

ریاض پیرزادہ کا پاکستانی کوہ بیما کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) وزارت بین الصوبائی رابطہ دنیا کی بلند ترین چوٹی سرکرنے والے کوہ پیما عبدالجبار بھٹی کو ایک کروڑ روپے انعام دے گی، وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیما کرنل ریٹائرڈ عبدالجبار بھٹی سے سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ملاقات کی، اور انہیں ملک کا نام روشن کرنے پر شیلڈ سے نواز، اس موقع پر ریاض پیرزادہ نے کرنل ریٹائرڈ عبد الجبار بھٹی کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا اور پاکستان سپورٹس بورڈ کو سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوانے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی طرح کرنل ریٹائرڈ عبدالجبار بھٹی بھی ہمارے ہیرو ہے، قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے، ماونٹ ایورسٹ سر کرنا کسی بڑے کارنامے سے کم نہیں۔

متعلقہ عنوان :