کراچی،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف تابڑتوڑ کارروائیاں جاری

شہر کے مختلف علاقوں سی5ملزمان سمیت76مشتبہ کو حراست میں لے لیاگیا،زیر حراست افراد سے اسلحہ بھی ملاہے، ایس پی بلدیہ

جمعرات 27 جولائی 2017 14:25

کراچی،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف تابڑتوڑ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) شہرقائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف تابڑتوڑ کارروائیاں جاری رہیں ، شہر کے مختلف علاقوں سی5ملزمان سمیت76مشتبہ کو حراست میں لے لیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق رات گئے گلبہار کے مختلف علاقوں خاموش کالونی ، فردوس کالونی اور عابدآباد میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کر کے گھر گھرتلاشی لی گئی اور20 افراد کو حراست میںلے لیا گیا۔

آپریشن لیاری گینگ وار کے کارندے سلیم چاکلیٹی اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کیا گیا، لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔جمعرات کی علی الصبح موسی کالونی اور بلدیہ میں بھی پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا، جس میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

51مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیاگیا۔ایس پی بلدیہ کے مطابق زیر حراست افراد سے اسلحہ بھی ملا جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

ادھرپولیس نے خواجہ اجمیر نگری میں کارروائی کرکے ایک ملزم عمران کو گرفتار کیا ہے، عمران 4 روز قبل دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھا، واردات کے دوران اس نے دکاندار کو زخمی بھی کیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے ایک ساتھی کو واردات کے وقت گرفتار کیا تھا۔دوسری جانب سول اسپتال مومن آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں اسٹریٹ کرمنل، چور اور کرایہ دار ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے شامل ہیں۔پولیس کے مطابق مومن آباد سے گرفتار ہونے والے اسٹریٹ کرمنل کے قبضے سے چوری شدہ بیٹریاں برآمد ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :