لاہور میں پولیس کا سرچ آپریشن ،

21 افراد کو حراست میں لے لیا

جمعرات 27 جولائی 2017 14:07

لاہور میں پولیس کا سرچ آپریشن ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) لاہور میں پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 21 افراد کو حراست میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرچ آپریشن شادباغ، گلشن اقبال اور ٹبی سٹی کی مختلف آبادیوں میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی جبکہ شناختی اور کرایہ داری کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 21 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :