ہمایوں سعید کی سالگرہ کی تقریب میں مہوش حیات کا گانا ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 جولائی 2017 13:56

ہمایوں سعید کی سالگرہ کی تقریب میں مہوش حیات کا گانا ، سوشل میڈیا پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2017ء) : کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی مہوش حیات نے حال ہی میں لاہور میں ساتھی اداکار ہمایوں سعید کی سالگرہ کی ایک تقریب میں بھی اپنی مسحور کُن آواز سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا ۔

(جاری ہے)

مہوش حیات کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا ۔ اس سے قبل شوٹنگ کے دوران بھی مہوش حیات کے گانا گانے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہوئی تھی ۔ مہوش حیات کی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :