افغانستان میں را اور ٹی ٹی پی کے اجلاس; پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کیے جانے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 جولائی 2017 13:49

افغانستان میں را اور ٹی ٹی پی  کے اجلاس; پاکستان میں حملوں کی منصوبہ ..
کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2017ء) : افغانستان کے صوبہ پکتیا کے ضلع ورگان میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈرز اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے منصوبہ بندی اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر مولوی فضل اللہ ،مولوی اختر محمد، مولوی خلیل،عبداللہ وزیرستانی و دیگر جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے تین کمانڈرز شریک تھے۔

کالعدم ٹی ٹی پی اور را کے اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں بڑے اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ان حملوں میں مختلف شخصیات کا اغواءوقتل بھی شامل ہیں۔کاروائیوں کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سے کالعدم ٹی ٹی پی کو ایک ملین ڈالر کا فنڈ بھی فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں خفیہ ادارے کے اہم افسران کو بھی نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان پر ہونے والے حملوں اور واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوتا رہا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت بھارتی خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادیو ہے جس نے پاکستان میں دھماکوں اور حملوں سمیت فرقہ پسندی کو فروغ دینے میں بھی بھارت کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :