پنچایت کا ایک اور فیصلہ ، پسند کی شادی پر 10 سالہ بچی کو ونی کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 جولائی 2017 13:38

لیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2017ء) : حال ہی میں ملتان میں پنچایت کا ایک قابل مذمت فیصلہ سامنے آیا جہاں راجہ پور میں پنچایت نے زیادتی کے بدلے زیادتی کرنے کا حکم صادر کر دیا تھا ۔ تاہم اب لیہ میں بھی اسی نوعیت کا ایک کیس سامنے آیا ہے جہاں بھائی کے پسند کی شادی کرنے پر پنچایت نے لڑکے کی بہن کو ونی کرنے کا فیصلہ سنا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عثمان نے رقیہ سے پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے اہل خانہ مشتعل ہوئے تو معاملہ پنچایت میں پہنچ گیا ۔

معاملہ پنچائت میں پہنچنے پر پنچایت کے سربراہ نے لڑکے کی 10 سالہ بہن کو ونی کرنے کا فیصلہ سنا دیا ۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے پنچایت کے اس فیصلے کو قابل مذمت اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی پنچایتوں کو فورہ طور پر ختم ہو جانا چاہئیے۔ پولیس نے نکاح خواں کو گرفتار کر کے 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :