سفاکیت کی انتہا ، بات نہ ماننے پر باپ نے اپنے 3 سالہ بچے کو مار مار کر لہو لہان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 جولائی 2017 13:34

سفاکیت کی انتہا ، بات نہ ماننے پر باپ نے اپنے 3 سالہ بچے کو مار مار کر ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2017ء): سفاکیت کی انتہا ، بات نہ ماننے پر سیالکوٹ کے رہائشی باپ نے اپنے ہی 3 سالہ بیٹے کو مار مار کو لہو لہان کر دیا ۔ کم سن بچے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے محلہ گلشن پورہ میں بات نہ ماننے پرتجمل شاہ نامی شہری نے اپنے 3 سالہ بیٹے ولی حمزہ کو مار مار لہو لہان کر دیا ۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچے کو تحویل میں لے کر اس کے والد تجمل شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرواکے پولیس حراست میں دے دیا ہے ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ تجمل شاہ کو ننھی جان پر تشدد کرنے کے جُرم میں کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔