فیصل آباد میں کم سن مزدور پر تشدد ،دیر سے آںے پر دکان کے مالک نے تشدد کر ڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 جولائی 2017 13:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2017ء) : فیصل آباد میں کم سن مزدور بچے پر تشدد کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی 8 سالہ بچے کو دیر سے آنے پر دکان کے مالک نے تشدد کا نشانہ بنایا اور کڑی دھوپ میں مرغا بنا کر کھڑا کر دیا۔ بچے سے بات کرنے پر کم سن نے بتایا کہ مجھے روزانہ تیس روپے مزدوری دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

آٹھ سالہ مزدور بچے کا کہناتھا کہ میں صبح چھ سے رات دس ، گیارہ بجے تک کام کرتا ہوں۔ میں پڑھنا چاہتا ہوں لیکن ابا کہتے ہیں کہ کام کرو۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آٹھ سالہ بچے اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہے۔ اس کے باقی بہن بھائی تو اسکول جاتے ہیں لیکن اس کے والدین نے اس ننھی جان کو اسکول بھیجنے کی بجائے کام کپر لگا دیا اور گھر کا بوجھ اس کے ننھے کندھوں پر ڈال دیا۔

متعلقہ عنوان :