گیٹ مین نے ریلوے ٹریک اکھاڑنے کی کوشش نا کام بناکر پاکستان ایکسپریس کو بڑی تباہی سے بچالیا

جمعرات 27 جولائی 2017 13:40

گیٹ مین نے ریلوے ٹریک اکھاڑنے کی کوشش نا کام بناکر پاکستان ایکسپریس ..
رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) تحصیل خانپور میں ریلوے ٹریک اکھاڑنے کی کوشش کو ریلوے کے گارڈ نے نا کام بناکر پاکستان ایکسپریس کو بڑے حادثے سے بچالیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کی تحصیل خانپور میں سٹی پھاٹک کے قریب تین مشکوک افراد ریلوے ٹریک اکھاڑنیکی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران گیٹ مین وہاں آن پہنچا، اس موقع پر نقاب پوش ملزمان نے گارڈ پر حملہ کردی اور اسے چھریوں کے وار سے زخمی کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی گارڈ کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا،زخمی گارڈ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزمان کی تعداد تین تھی اور وہ نقاب پوش تھے، زخمی گارڈ کے بیان کی روشنی میں ریلوے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھا پے مارنے شروع کردیئے ہیں۔ریلوے پولیس کے مطابق جس ٹریک کو اکھاڑنے کی کوشش کی جا رہی تھی اس پر تھوڑی ہی دیر میں پاکستان ایکسپریس گزرنے والی تھی جو خوش قسمتی سے بڑے حادثے سے بچ گئی۔

متعلقہ عنوان :