بھارت سے رہائی پانے والے نو پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

بھارت نے قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر پنجاب رینجرز کے حوالے کیا

جمعرات 27 جولائی 2017 13:39

بھارت سے رہائی پانے والے نو پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) بھارت سے رہائی پانے والے نو پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے رہا ہونے والے نو پاکستانی قیدی ایدھی ہوم گلبرک پہنچ گئیہیں بھارت نے قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر پنجاب رینجرز کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

رہائی پانے والے قیدیوں میں پانچ کا تعلق سندھ ،تین پنجاب اور ایک کا خیبرپختونخوا سے ہے۔ قیدیوں نے دیار غیر سے رہائی ملنے کے بعد وطن عزیز پر قدم رکھتے ہی سجدہ ریز ہوگئے جبکہ سندھ کا نورالسلام آزادی ملنے پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا۔ ایدھی فاونڈیشن انتظامیہ کے مطابق رہا ہونے والے تمام افراد کو آبائی علاقوں میں بھجوانے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :