Live Updates

جہانگیر ترین نے حنیف عباسی کی متفرق درخواست پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

متفرق درخواست کا مقصد عدالتی کارروائی میں طوالت ہے‘ درخواست پس پردہ مقاصدکیلئے دائر کی گئی‘ درخواست گزار دستاویزات طلب کرنے کا مجاز نہیں‘ درخواست کو خارج کیا جائے ، تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا جواب

جمعرات 27 جولائی 2017 13:39

جہانگیر ترین نے حنیف عباسی کی متفرق درخواست پر سپریم کورٹ میں جواب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے حنیف عباسی کی متفرق درخواست پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا‘ جواب میں کہا گیا کہ متفرق درخواست کا مقصد عدالتی کارروائی میں طوالت ہے‘ درخواست پس پردہ مقاصد حاصل کرنے کے لئے دائر کی گئی‘ درخواست گزار دستاویزات طلب کرنے کا مجاز نہیں‘ حنیف عباسی کی متفرق درخواست کو خارج کیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جہانگیر ترین کی جانب سے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا ۔ جواب میں کہا گیا کہ درخواست پس پردہ مقاصد حاصل کرنے کے لئے دائر کی گئی۔ متفرق درخواست کا مقصد عدالتی کارروائی میں طوالت ہے۔ درخواست گزار کی مرکزی درخواست میں تحائف کا کوئی ذکر نہیں‘ 2011-12 میں ٹیکس کا مکمل ریکارڈ جمع کراچکے ہیں۔ درخواست گزار دستاویزات طلب کرنے کا مجاز نہیں۔ حنیف عباسی کی متفرق درخواست کو خارج کیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات