Live Updates

سارے ہی جیب میں اقامے لے کر گھوم رہے ہیں، عمران خان

جمعرات 27 جولائی 2017 13:39

سارے ہی جیب میں اقامے لے کر گھوم رہے ہیں، عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سارے ہی جیب میں اقامے لے کر گھوم رہے ہیں،وزیراعظم اور ان کے وزیروں کی بددیانتی انتہائی حیران کن ہے، اقامہ بھاگنے اور خود کو بچانے کا آسان راستہ ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کے لالچ سے تو ہم اگرچہ واقف ہیں مگر پھر بھی اتنی بددیانتی وزیراعظم اور ان کے وزیروں کی بے نقاب ہونے والی بددیانتی انتہائی حیران کن ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سارے ہی جیب میں اقامے لے کر گھوم رہے ہیں اور حقیقت میں اقامہ بھاگنے اور خود کو بچانے کا آسان راستہ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ یواے ای کا مرکزی بینک کھاتہ داروں اور اقامہ رکھنے والوں کی تفصیلات دینے کا پابند نہیں تاہم بین الاقوامی معاہدے کے تحت یو اے ای کا مرکزی بینک غیر ملکیوں کے اکاونٹ کی تفصیلات دینے کا پابند ہے۔انہوں نے کہا کہ اماراتی مرکزی بینک غیررہائش پذیرافراد کے کھاتوں کی تفصیلات ظاہرکرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات