راجہ پور زیادتی کیس ; اہم انکشافات سامنے آگئے

وزیر اعلیٰ پنجاب متاثرہ لڑکیوں سے ملاقات کے لیے ملتان پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 جولائی 2017 13:18

راجہ پور زیادتی کیس ; اہم انکشافات سامنے آگئے
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2017ء) : ملتان کے علاقہ راجہ پور میں زیادتی کیس سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کا حکم دینے والی پنچایت اور دونوں فریقین میں رشتہ داری تھی ۔ پنچائت کا سربراہ متاثرہ لڑکی کا چچا ہے۔ جس نے زیادتی کے بدلے زیادتی کرنے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب متاثرہ لڑکی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ تشدد کے کوئی نشانات نہیں ملے۔

مزید تحقیقات کے لیے نمونے لاہور میں فرانزک لیبارٹری کو بھجوا دئے گئے ہیں۔ افسوسناک واقعہ کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ملتان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ داد رسی سینٹر میں دونوں متاثرہ لڑکیوں سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب بذریعہ ہیلی کاپٹر داد رسی سینٹر روانہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :