جہانگیر ترین نے ٹیکس چوری کیا، زرعی آمدن غلط بتائی ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 جولائی 2017 13:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2017ء) : مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ خان صاحب میں نے اور میرے خاندن نے کبھی جوا نہیں کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے خود تسلیم کر لیا ہے کہ آپ جوا کھیلتے ہیں ۔ صدقہ اور خیرات کھانے والے کبھی حکمران نہیں بنتے اور آپ اس ملک کے حکمران بننے کے اہل نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب میں اتوار کوآپ کے سبھی پوشیدہ اکاونٹ عوام کے سامنے لے کر آوں گا۔

خان صاحب اب آپ کو عوام کے سامنے سچ لانا ہو گا آپ کے آپ کے دوستوں کی کوشش رہی ہے کہ مجھے بھی سزا دلاوائی جائے لیکن ایسا نہیں ہے کہ میں عدالت سے بھاگا ہوا ہوں یا میں بگھوڑا ہوں۔ شیخ رشید سے متعلق بات کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ شیخ رشید کے منہ میں جو آتا ہے وہ بول دیتے ہیں۔