لاہور دھماکہ ، شواہد نہ ملنے پر خود کُش بمبار کے چہرے کی سرجری کروانے کا فیصلہ

دھماکے کی جگہ کے اطراف سے سکیورٹی فورسز نے سہولت کار بھی گرفتار کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 جولائی 2017 13:03

لاہور دھماکہ ، شواہد نہ ملنے پر خود کُش بمبار کے چہرے کی سرجری کروانے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2017ء) : لاہور کی شاہراہ فیروز پور روڈ پر ہونے والے دھماکے کے اہم شواہد نہ ملنے پر اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور دھماکے میں اہم شواہد نہ ملنے پر خود کُش بمبار کے چہرے کی سرجری کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سرجری کے بعد خود کُش بمبار کا چہرہ کالعدم تنظیم کی جانب سے جاری کی گئی تصویر سے میچ کیا جائے گا۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کے اطراف میں آپریشن کر کے دھماکے کے ایک اور سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سہولت کار کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ فیروز پور روڈ دھماکے 8 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد شہید جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :