وینزویلا میں نئی اسمبلی کا چنائو،انتخابات اتوارکوہوں گے،اپوزیشن کا بائیکاٹ

مظاہروں میں ہلاکتیں 100سے تجاوز کر گئیں،امریکانے وینزویلا حکومت کے 13افرادپرپابندیاں عائد کردیں

جمعرات 27 جولائی 2017 13:10

وینزویلا میں نئی اسمبلی کا چنائو،انتخابات اتوارکوہوں گے،اپوزیشن کا ..
واشنگٹن/کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں صدر نکولس مادورو اور اپوزیشن کے درمیان جاری سیاسی کشمکش میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک سو دو ہو گئی ہے۔یہ ہڑتال گزشتہ دوروزسے شروع ہے۔ اپوزیشن نے یہ ہڑتال اتوار کے روز ہونے والے اٴْن انتخابات کے خلاف کی ہے، جس میں ایک نئی اسمبلی کا چناؤ کیا جانا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امریکی حکومت نے مادورو حکومت کے حامی مزید تیرہ افراد پرپابندیاں عائد کر دیِمیڈیارپورٹس کے مطابق تازہ ترین ہلاک ہونے والا ایک تیس برس کا شخص ہے جو مغربی ریاست میریڈا میں ایک مظاہرے کے دوران مارا گیا۔ وینزویلا میں اپوزیشن نے اڑتالیس گھنٹوں کی مکمل ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔ یہ ہڑتال گزشتہ دوروزسے شروع ہے۔ اپوزیشن نے یہ ہڑتال اتوار کے روز ہونے والے اٴْن انتخابات کے خلاف کی ہے، جس میں ایک نئی اسمبلی کا چناؤ کیا جانا ہے۔ دوسری جانب امریکی حکومت نے مادورو حکومت کے حامی مزید تیرہ افراد پرپابندیاں عائد کر دیِ۔

متعلقہ عنوان :