Live Updates

خواجہ آصف کا اقامہ ، پاکستان تحریک انصاف نے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 جولائی 2017 12:45

خواجہ آصف کا اقامہ ، پاکستان تحریک انصاف نے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2017ء) : خواجہ آصف کے اقامے پر پاکستان تحریک انصاف نے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور وکلا سے خواجہ آصف کے اقامے سے متعلق مشاورت کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں میں اس معاملے پر الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے پر اتفاق ہوا۔پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے عثمان ڈار کو اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کر دی ۔ عثمان ڈار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کی نا اہلی کے لیے ہمارے پاس واضح ثبوت موجود ہے۔ اقامہ رکھنے پر خواجہ آصف کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر رہے ہیں۔خواجہ آصف کو جلد کٹہرے میں کھڑا کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات