پاناما بنچ کے 2 رکن ججز 11 اگست تک اسلام آباد میں دستیاب نہیں ہوں گے، سپریم کورٹ نے بنچ تشکیل دیتے ہوئے روسٹر جاری کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 27 جولائی 2017 12:41

پاناما بنچ کے 2 رکن ججز 11 اگست تک اسلام آباد میں دستیاب نہیں ہوں گے، ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جولائی۔2017ء) پاناما بنچ کے 2 رکن ججز 11 اگست تک اسلام آباد میں دستیاب نہیں ہوں گے، سپریم کورٹ نے بنچ تشکیل دیتے ہوئے روسٹر جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے 11 اگست تک کے لیے بنچ تشکیل دے دیئے جس کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے تین بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے، جبکہ اگست کے دوسرے ہفتے میں دو بنچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔روسٹر کے مطابق جسٹس عظمت سعید شیخ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس سنیں گے۔دوسری جانب جسٹس اعجاز الاحسن آئندہ ہفتے سے چھٹیوں پر چلے جائیں گے۔