توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 27 جولائی 2017 12:56

توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق ملتان کے علاقے مظفر آباد کے علاقے میں ظالمانہ پنچائیت نے دور جاہلیت کی یاد تازہ کرا دی ، کمسن لڑکی سے بد اخلاقی کے بدلے ملزم کی بے گناہ بہن کے ریپ کے حکم پر 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، زیادتی کرنیوالے ملزم اشفاق کی 14 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی، تفصیلات کے مطابق راجا پور میں 16 جولائی کو 12 سالہ شمیم بی بی کو عمر وڈا نے زیادتی کا نشانہ بنایا، زیادتی کا بدلہ لینے کیلئے امین، سعید پٹواری کی سربراہی میں علاقہ کے 40 افرادپر مشتمل افراد کی پنچائیت لگائی گئی، پنچائیت نے بدلے میں عمر وڈا کی 17 سالہ بہن عذرا کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا فیصلہ سنادیا ،جس پر مبینہ متاثرہ شمیم کے بھائی اشفاق نے عمر وڈا کے بہن عذرا کو 18 جولائی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اس اہم معاملے میں پنجاب حکومت نے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں، ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائی ۔