ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری برائے 2016 جاری کر دی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم سے زیادہ ٹیکس کی ادائیگی کی ،

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 جولائی 2017 12:35

ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری برائے 2016 جاری کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2017ء) : ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری برائے 2016ء جاری کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے مطابق 2016ء میں وزیر اعظم نواز شریف نے 25 لاکھ روپے ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے 95 لاکھ روپے،پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ایک لاکھ 60 ہزار روپے، جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے 50 ہزار روپے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے46لاکھ روپے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے ایک لاکھ ، 24 ہزار 215 روپے اور چوہدری نثار علی خان نے 11 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا۔

ایف بی آر کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین نے 2016ء میں 5 کروڑ اور 36 لاکھ روپے ٹیکس کی ادائیگی کی۔ 2016ء میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم سے زیادہ ٹیکس ادا کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے 70لاکھ 38ہزار 777 روپے، سینیٹر تاج محمد آفریدی نے 3کروڑ52لاکھ 84ہزار روپے، ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے 39ہزار758 روپے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک لاکھ چار ہزار853 روپے، سینیٹر فروغ نسیم نے دو کروڑ دو لاکھ 33ہزار روپے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے آٹھ لاکھ 13 ہزار روپے،سینیٹر محمد طلحہ محمود نے تین کروڑ 24لاکھ95ہزار 268روپے، سینیٹر اعتزاز احسن نے ایک کروڑ54ہزار833روپے اور فریال تالپور نے 19لاکھ3ہزار571روپے ٹیکس ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :