مالی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، دوافراد ہلاک

مالی کے شمالی صحرائی علاقے میں تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر اقوام متحدہ کی امن فوج شامل جرمن فوج کا حصہ تھا

جمعرات 27 جولائی 2017 12:28

مالی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، دوافراد ہلاک
بماکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) مغربی افریقہ کے ملک مالی میں اقوام متحدہ کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

یہ واضح نہیں ہے کہ اس ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات کیا تھیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مالی کے شمالی صحرائی علاقے میں تباہ ہونے والا ہیلے کاپٹر اقوام متحدہ کی امن فوج شامل جرمن فوج کا حصہ تھا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ اس ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات کیا تھیں،جرمن حکومت نے تقریبا 7 ماہ پہلے مالی میں جرمن مشن میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت وہاں ایک ہزار جرمن فوجی تعینات کیے جانا تھے۔

متعلقہ عنوان :