کراچی،قانون نافذ کرنیوالوں کی کارروائی ، 71 مشتبہ گرفتار، اسلحہ برآمد

جمعرات 27 جولائی 2017 12:24

کراچی،قانون نافذ کرنیوالوں کی کارروائی ، 71 مشتبہ گرفتار، اسلحہ برآمد
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) کراچی میں پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے اکہتر افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا ، ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا ، دو فرار ہو گئے ۔ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری رہیں جس کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے اکہتر افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

رینجرز اور پولیس نے موسی کالونی کو ہدف بنایا جہاں مشترکہ آپریشن کیا گیا ۔ گھر گھر تلاشی لی ، سرچنگ کے دوران 20 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ بلدیہ اتحاد ٹائون میں بھی پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران 51 مشتبہ افراد کو دھر لیا ۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق زیر حراست افراد سے اسلحہ بھی ملا جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ ادھر ناظم آباد نمبر دو پر پولیس مقابلہ ہوا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :