وزیراعظم کی مالدیپ کا دورہ مکمل ہونے کے بعد وطن واپس روانگی ،
ہوائی اڈے پر مالدیپ کے صدر اور کابینہ کے ارکان نے رخصت کیا تین روزہ دورہ کے دوران نوازشریف کی مالدیپ کے یوم آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت ،صدر عبداللہ یامین سے ملاقات اور مذاکرات ‘ دونوں ملکوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق پاکستان اور مالدیپ میں مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی کئی یاداشوں پر دستخط کئے گئے
جمعرات 27 جولائی 2017 12:24
(جاری ہے)
وزیراعظم نے مالدیپ کے صدر عبدالله یامین عبدالقیوم کی دعوت پر دورہ کیا۔ وزیراعظم نے دورہ میں مالدیپ کے صدر سے ملاقات اور سرکاری طور پر مذاکرات کئے۔ دونوں ملکوں نے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
دونوں ممالک میں کھیل‘ صحت‘ تعلیم‘ انسداد منشیات میں پہلے سے تعاون جاری ہے۔ پاکستان مالدیپ میں میڈیکل کالج کے قیام کے لئے تعاون کرے گا۔ پاکستان اور مالدیپ نے دو طرفہ تجارت بڑھانے کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے مفاہمت کی کئی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ دفتر خارجہ اور سول سوسز کے شعبے میں تعاون کی یاداشت پر بھی دستخط کئے گئے جبکہ سیاحت اور ماحولیاتی تبدیلی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی یاداشت بھی شامل ہے۔ وزیراعظم نے مالدیپ کے یوم آزادی کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مالدیپ کے 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
-
موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ فعال اور ذمہ دارانہ عالمگیر مالیاتی تحفظ کا نظام ضروری ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.