اگلے 48 گھنٹوں میں کچھ ہونے والا ہے، سپریم کورٹ کو چاہئیے کہ فیصلہ سنا دے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 جولائی 2017 12:00

اگلے 48 گھنٹوں میں کچھ ہونے والا ہے، سپریم کورٹ کو چاہئیے کہ فیصلہ سنا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں کچھ ہونے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ 48 گھنٹوں میں پانامہ لیکس کا فیصلہ نہ آیا یا مزید تاخیر کا شکار ہو گیا تو ملک کے معاملات اور خراب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ غیر معمولی طور پر تاخیر کا شکار ہو رہا ہے ۔

جس کا مطلب یہ ہے کہ کچھ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

کوئی وجہ ہے تو عمران نے بھی کہا ہے سپریم کورٹ کو پانامہ کا فیصلہ جلد سنا دینا چاہئیے ۔ عمران خان ہی نہیں، سراج الحق اور مسلم لیگ ق نے بھی یہی مطالبہ کیا ہے۔ اب اگر یہ سب کہہ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ کچھ معاملات ایسے ہونے والے ہیں کہ فیصلہ جلد آجانا چاہئیے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ کوئی تو بات ہے جس پر چودھری نثار علی خان ناراض ہو کر بیٹھ گئے ہیں۔ انہوں نے پہلے کہا کہ میں مان گیا ہوں اور پھر کہا کہ نہیں مانوں گا۔ اس سب کو دیکھ کر واقعہ لگ رہا ہے کہ کچھ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :