جے آئی ٹی رپورٹ کا والیوم 10 دیکھنے کے بعد خواجہ حارث نے ہاتھ جوڑ لیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 جولائی 2017 11:49

جے آئی ٹی رپورٹ کا والیوم 10 دیکھنے کے بعد خواجہ حارث نے ہاتھ جوڑ لیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2017ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی سمیع ابراہیم نے کہا کہ پانامہ کیس میں آخر تک نواز شریف کے وکلا ان کو نا اہلی سے بچانے کے لیے کچھ پیش نہیں کر سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں نواز شریف کو نا اہل ہونے سے اب کوئی نہیں بچا سکتا۔ نواز شریف نا اہل ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کا والیوم 10 جب خواجہ حارث نے دیکھا تو انہوں نے بھی دیکھ کر سپریم کورٹ کو واپس کیا اور ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا ہو گا بڑی مہربانی ۔ جس کا مطلب ہے کہ خواجہ حارث کو بھی اندازہ ہوا ہے کہ وزیر اعظم اب نہیں بچ سکیں گے۔