پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ،

افغانستان میں حملوں کا بنا سوچے سمجھے الزام درست نہیں،اعزاز چوہدری

جمعرات 27 جولائی 2017 11:49

پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ،
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ،افغانستان میں ہونے والے اندرونی حملوں کا بنا سوچے سمجھے الزام درست نہیں،افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے ہمارے پس ثبوت موجود ہیں،کسی بھی ملک نے دہشتگردی کیخلاف اتنی قربانی نہیں دی جتنی پاکستان ادا کرچکا ہے،پاک چین اقتصادی راہ درای منصوبہ عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکزہے،امریکی کارپوریٹس بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔

انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا پاکستان معاشی ترقی کی طرف گامزن ہے اور معاشی اعشاریے مثبت ہیں،حکومت پاکستان اس وقت معاشی استحکام کی پالیسی پر عمل پیراہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پاک چین اقتصادی راہ درای منصوبہ عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکزہے،امریکی کارپوریٹس بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔

اعزاز چودھری نے کہا پاکستان دہستگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرچکا ہے اس کے خاتمے سے ملک میں معاشی ترقی کا انقلاب آیا ہے پا کستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت جانی اور مالی نقصان برداشت کیا۔ انہوں نے کہا کسی بھی ملک نے دہشتگردی کیخلاف اتنی قربانی نہیں دی جتنی پاکستان ادا کرچکا ہے اس سے افغانستان میں امن سے ہی خطے میں ترقی کی راہیں کھلیں گی، پا کستان افغانستان میں امن اور استحکام کی ہر کوشش میں پیش پیش ہے۔

انہوں نے کہا فغانستان میں امن کا واحد حل مذاکرات ہیں،بارڈر مینجمنٹ سے دہشتگردی پر قابوپانے میں مددملے گی۔ اعزاز چودھری نے کہا افغان مہاجرین کی واپسی سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان قریبی تعاون مزید بڑھیگا۔ انہوں نے کہا پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ،افغانستان میں ہونے والے اندرونی حملوں کا بنا سوچے سمجھے الزام درست نہیں۔

انہوں نے کہا ضرب عضب کے باعث پاکستان سے فرار دہشتگروں نے افغانستان میں پناہ گاہیں بنا رکھی ہیںافغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے ہمارے پس ثبوت موجود ہیں۔ اعزاز چوہدری نے کہا افغانستان میں موجود دہشتگرد دونوں ملکوں میں حملوں میں ملوث ہیں، پا کستان خطے میں استحکام کیلئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیارہے۔