کوئٹہ سے حج آپریشن کا آغاز 29 جولائی کو ہوگا

جمعرات 27 جولائی 2017 11:49

کوئٹہ سے  حج آپریشن کا آغاز 29 جولائی کو ہوگا
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) کوئٹہ سے حج آپریشن 29جولائی سے شروع ہوگااور 26اگست تک جاری رہے گا،قومی ایئرلائن 4ہزار 500عازمین حج کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے حج آپریشن 29جولائی سے شروع ہوگا جو26اگست تک جاری رہے گا۔تمام پروازیں براستہ کراچی سعودی عرب جائیں گی۔ قومی ائیرلائن 4ہزار 500عازمین حج کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :