حنیف عباسی کا 10ارب ہرجانے کا نوٹس موصول ہو گیا ،

3اگست کو با ضابطہ جواب دوں گا ، عباسی کو منشیات فروش کہنے کی بات پر قائم ہوں ، اس نے ایفی ڈرین کا کوٹہ لیا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشیداحمدکی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 27 جولائی 2017 11:49

حنیف عباسی کا 10ارب ہرجانے کا نوٹس موصول ہو گیا ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ حنیف عباسی کا 10ارب ہرجانے کا نوٹس موصول ہو گیا ہے جس کا 3اگست کو با ضابطہ جواب دوں گا ، حنیف عباسی کو منشیات فروش کہنے کی بات پر قائم ہوں ، حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کا کوٹہ لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے کہ حنیف عباسی کو 10ارب ہرجانے کا نوٹس موصول ہو گیا ہے ۔ 3اگست کو حنیف عباسی کے نوٹس کا با ضابطہ جواب دوں گا ۔ انھوں نے کہا کہ حنیف عباسی کو منشیات فروش کہنے کی بات پر قائم ہوں ۔ حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کا کوٹہ لیا ۔ لال حویلی میں حنیف عباسی کا بھیجا گیا ہرجانے کا نوٹس موصول ہو گیا۔