چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ملتان میں پنچایت کے حکم پرلڑکی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس ،

آئی جی پولیس پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب معروف ماڈل قندیل بلوچ کو بھی ملتان کے نواحی علاقے مظفر آباد میں قتل کیاگیا ، لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ بھی اسی گائوں میں پیش آیا ِ ِ،ذرائع

جمعرات 27 جولائی 2017 11:49

چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ملتان میں پنچایت کے حکم پرلڑکی سے زیادتی کے واقعہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملتان میں پنچایت کے حکم پرلڑکی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملتان کے علاقے مظفر آباد میں جرگے کے حکم پر لڑکی سے زیادتی سے متعلق الیکٹرانک میڈیا اور اخبارات میں نشر اور شائع ہونے والی خبروں کا نوٹس لے لیا ہے، چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب خاتون سے زیادتی کے واقعہ پر گزشتہ روز 20 افراد کو گرفتارکیا تھا جب کہ اب پولیس نے مرکزی ملزمان سمیت مزید 4 افراد کوگرفتارکرلیا جس کے بعد گرفتارہونے والے ملزمان کی تعداد 25 ہوگئی۔ گرفتار ہونے والوں میں مرکزی ملزم اشفاق کا والد اورعمروڈا بھی شامل ہے۔ واضع رہے کہ معروف ماڈل قندیل بلوچ کوبھی ملتان کے اسی گائو ں مظفر آباد میں ہی قتل کیاگیا تھا جہاں اس کے والدین کرائے کے گھر میں رہتے تھے ۔