ملتان میں پنجائت کے حکم پر زیادتی، چیف جسٹس آف پاکستان نے از خود نوٹس لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 جولائی 2017 11:20

ملتان میں پنجائت کے حکم پر زیادتی، چیف جسٹس آف پاکستان نے از خود نوٹس ..
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2017ء) : ملتان میں پنچائت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی کے واقعہ کا چیف جسٹس آف پاکستان نے از خود نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کےمطابق ملتان کے علاقہ راجہ پور میں پنچائت نے لڑکی سے زیادتی کے بدلے زیادتی کا حکم دیا تھا جس پر متاثرہ لڑکی کے بھائی نے 16 سالہ لڑکی سے زیادتی کی تھی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے واقعہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پنچائت کے سربراہ سمیت 10 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ اس افسوسناک واقعہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے بھی نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او ملتان سے رپورٹ طلب کی تھی۔

متعلقہ عنوان :