3 اگست کو حنیف عباسی کو منشیات فروش ثابت کروں گا۔ شیخ رشید کو ہرجانے کا نوٹس موصول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 جولائی 2017 10:57

3 اگست کو حنیف عباسی کو منشیات فروش ثابت کروں گا۔ شیخ رشید کو ہرجانے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2017ء) : ن لیگی رہنما حنیف عباسی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو عدالت کے ذریعے 10 ارب روپت ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا جو آج شیخ رشید کو موصول ہو گیا ہے ۔ شیخ رشید نے ہرجانے کا نوٹس لال حویلی میں عدالتی اہلکار سے وصول کیا ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی پر منشیات فروشی کے لگائے گئے الزام پر میں قائم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں 3 اگست کو حنیف عباسی کو منشیات فروش ثابت کروں گا۔ خیال رہے کہ حنیف عباسی نے منشیات فروشی کا الزام عائد کرنے پر شیخ رشید پر 10 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔ جس پر عدالت نے 3 اگست کو شیخ رشید کو طلب کر رکھا ہے۔