سپریم کورٹ نے 11 اگست کے لیے بنچ تشکیل دے دئے ، روسٹر جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 جولائی 2017 10:44

سپریم کورٹ نے 11 اگست کے لیے بنچ تشکیل دے دئے ، روسٹر جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ آف پاکستان نے 11 اگست کے لیے نئےبنچ تشکیل دے دئے جس کا باقاعدہ روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پانامہ بنچ کے دو جج ارکان 11 اگست تک اسلام آباد میں موجود نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

پانامہ بنچ کے رکن جسٹس اعجاز الاحسن کا نام 11 اگست تک کسی بنچ میں نہیں ہے۔ روسٹر کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن آئندہ ہفتے چھٹیوں پر چلے جائیں گے۔جبکہ جسٹس عظمت سعید شیخ سپریم کورٹ لاہور میں رجسٹری میں سماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے تین رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔ اگست کے دوسرے ہفتے میں دو بنچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :