خواجہ آصف اور احسن اقبال کو چودھری نثار علی خان کی بد دعا لگ گئی ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 جولائی 2017 10:34

خواجہ آصف اور احسن اقبال کو چودھری نثار علی خان کی بد دعا لگ گئی ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی رؤوف کلاسرا نے کہا کہ خواجہ آصف اور احسن اقبال کو چودھری نثارعلی خان کی نظر لگ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں وزیر اعظم کے طور پر اپنے آپ کو پراپیگیٹ کروا رہے تھے۔ تو اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ میں نے احسن اقبال کو ٹویٹر پر کچھ سوالات ڈالے جن میں سے انہوں نے کسی کا جواب نہیں دیا۔

(جاری ہے)

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آپ میرے کفیل سے چیک کروا لیں کہ وہ کس طرح کام کرتے ہیں۔ لیکن احسن اقبال کے اس پیغام کی مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی۔ رؤوف کلاسرا نے بتایا کہ پاکستانی قانون پروٹیکٹر آف امیگرنٹس 1979ء کے مطابق اگر آپ کے پاس اقامہ ہے یا آپ کا اقامہ لگ کے آجاتا ہے تو آپ کو جا کر پروٹیکٹر آف امیگرینٹس سے اسٹامپ کروانا پڑتا ہے، اور اس کی فیس اور ٹیکسز بھی دینے پڑتے پیں۔اس کے بغیر نہ تو آپ کی امیگریشن ہوتی ہے اور نہ ہی اس کے بغیر وہاں کی ایف آئی اے آپ کو جہاز پر بیٹھنے دیتی ہے۔