وزیراعظم نواز شریف پانامہ کا فیصلہ آنے سے قبل استعفیٰ دے دیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 جولائی 2017 10:23

وزیراعظم نواز شریف پانامہ کا فیصلہ آنے سے قبل استعفیٰ دے دیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پانامہ کا فیصلہ آنے سے قبل ہی مستعفی ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک اہم وزیر کا کہنا ہے کہا اگر اس ہفتے میں پانامہ کا فیصلہ نہیں آتا تو وزیر اعظم کو مزید وقت مل جائے گا کہ وہ آرام سے مستعفی ہو جائیں۔

چوہدری غلام حسین نے کہا کہ میں اپنی اس بات پر قائم ہوں کہ پانامہ کا فیصلہ اسی ہفتے آئے گا اور فیصلے کے نمایاں پہلو وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصلہ آنے پر ایک در جن اور لوگ ہیں جو یا اسی وقت جیلوں میں بھیج دیا جائے گا یا ان کے بارے میں حکم دیا جائے گا کہ ان کے خلاف مقدمے درج کر کے انہیں جیل بھیجا جائے۔