خان پور میں پھاٹک مین نے پاکستان ایکسپریس کو بڑے حادثے سے بچا لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 جولائی 2017 10:11

خان پور میں پھاٹک مین نے پاکستان ایکسپریس کو بڑے حادثے سے بچا لیا
خان پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جولائی 2017ء) : خان پور میں سٹی پھاٹک کے قریب تین نا معلوم افراد نے پٹڑی اُکھاڑنے کی کوشش کی ۔ پھاٹک پر موجود شخص نے دیکھا تو ان کی جانب لپکا اور روکنے کی کوشش کی جس پر نامعلوم افراد نے پھاٹک مین کو خوب مارا اور زخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

پھاٹک مین کے بروقت پہنچنے پر پاکستان ایکسپریس بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی ۔ مذکورہ شخص کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :