سی ڈی اے نے مختلف کیڈرز میں کام کرنے والے 6 افسران کی تبدیلی کے احکامات جاری کر دئیے

بدھ 26 جولائی 2017 23:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) کیپٹل ڈویویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی ای) نے مختلف کیڈرز میں کام کرنے والی06 افسران کی تبدیلی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ گریڈ 19 کے دو(02) ، گریڈ18 کے تین(03)، گریڈ 17 کے ایک(01) افسران کو متذکرہ بالا احکامات کے ذریعے تبدیل کر دیا ہے۔ان احکامات کے ذریعے افسران و ملازمین کو اپنی تبدیلی اور تقرری پر عملدرآمد کی ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ میںباقاعدہ رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

تبدیلی کے احکامات سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن ریسورس ڈویویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کی منظوری کے بعد جاری کیے ہیں۔ تبدیل کیے جانے والے گریڈ19 کے افسران میں مسسز نجمہ اظہر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کو مڈکیریئر مینجمنٹ کورس(ایم سی ایم سی) کی تکمیل کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (لائ) جبکہ عباس احمد میر،ڈائریکٹر کو ایم سی ایم سی کی تکمیل کے بعد ڈائریکٹر ریونیو تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گریڈ 18 کے تبدیل کیے جانے والے افسران میںکامران بخت ،ڈپٹی ڈائریکٹر جو تعیناتی کے انتظار میں تھے ان کو ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن)پارلیمنٹ لاجز و ہوسٹلز ڈائریکٹوریٹ، سید اطہر علی پرائیویٹ سیکرٹری (پی ایس) کو پی ایس ممبر انجینئرنگ سے پی ایس، انوائرنمنٹ ونگ جبکہ محمد طفیل کو پی ایس ٹو انوائرنمنٹ ونگ سے پی ایس ٹو ممبر انجینئرنگ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح گریڈ 17 کے تبدیل کیے جانے والے افسرعثمان رشید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر سپلائی کو ڈپٹی ڈائریکٹر بی سی ایس II- نگرانی کے چار ج کی بنیاد پر تبدیل کیا گیا ہے جبکہ وہ ڈپٹی ڈائریکٹر بی سی ایس I- کی پوسٹ کے ہیڈ سے تنخواہ حاصل کریں گے۔ دریں اثناء ایک دوسرے دفتری مراسلہ کے ذریعے 25 جولائی2017 ؁ء کو سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن محمد یاسر پیر زادہ نے مجاز افسر کی حیثیت سے نور اخمت،سینئر اسٹنٹ، ای ایم II- ڈائریکٹوریٹ کے فوری بحالی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ معطلی کے دورانیہ کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

مزید برآں24 جولائی 2017 ؁ء کو جاری ہونے والے مراسلہ میں مجاز افس ممبر اسٹیٹ ،سی ڈی اے نے تمام پہلوئوں سے جائزہ لینے کے بعد خضر حیات متعلقہ سینئر اسٹنٹ، اسٹیٹ مینجمنٹI- موجودہ ورکس ڈائریکٹوریٹI- پر سی ڈی اے ایمپلائز سروس ریگولیشن1992 ؁ء کے ریگولیشن8.04(1)(a)(ii) کے اطلاق کے بعد سزا کے طور پر دو(02) سال کے لیے دو(02) انکریمنٹ بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ قوانین میں موجود اپیل کا حق بھی دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :